عالمی برادری ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے امیرِ طالبان

امریکا سمیت دنیا کے ساتھ تجارتی، سفارتی اور سیاسی تعلقات استوار کرنا چاہتے ہیں، ملا ہبتہ اللہ

سب کیساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، امیر طالبان

امیرِ طالبان ملا ہبتہ اللہ اخند زادہ نے عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ افغان سرزمین کو دوسرے ممالک کے خلاف حملوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا تاہم عالمی برادری بھی افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کے امیر ملا ہبتہ اللہ اخندزادہ نے عید الاضحیٰ پر اپنے پیغام میں کہا کہ امریکا کے ساتھ فروری 2020 میں ہونے والے امن معاہدے کی پاسداری کر رہے ہیں۔ تمام ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں اور وہ بھی ہماری حکومت کو تسلیم کریں۔




اپنے پیغام میں امیرِ طالبان نے مزید کہا کہ اپنے پڑوسیوں، خطے اور عالمی برادری کو یقین دلاتے ہیں ہم کسی کو بھی افغان سرزمین دوسرے ممالک کی سلامتی کے لیے خطرہ بنانے کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : طالبان زیرِزمین چھپائی گئی ملا عمر کی گاڑی منظرعام پر لے آئے

ملا ہبتہ اللہ نے کہا کہ ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ دوسرے ممالک ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کریں۔ باہمی بات چیت اور مسائل کے حل کے عزم کے فریم ورک کے اندر رہتے ہوئے امریکا سمیت دنیا کے ساتھ اچھے، سفارتی، اقتصادی اور سیاسی تعلقات چاہتے ہیں۔

 
Load Next Story