اسلام آباد میں مسلح افراد تین ساتھیوں کو تھانے سے چھڑا کر لے گئے

پولیس نے ملزمان کو روکنے کے لیے ہوائی فائرنگ پر اکتفا کیا، ذرائع

فوٹو فائل

لاہور:
وفاقی دارالحکومت میں مسلح افراد اپنے تین ساتھیوں کو پولیس کی حراست سے چھڑا کر لے گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ کی پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تین افراد کو گرفتار کیا تھا جنہیں مسلح افراد تھانے سے چھڑا کر فرار ہوئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ‏ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے ہتھکڑیوں میں جکڑے ساتھیوں کو لیکر رفو چکر ہوگئے، مسلح افراد کی سیدھی فائرنگ کے جواب میں پولیس ہوائی فائرنگ کر کے ملزمان کو روکنے کی کوشش کرتی رہی۔
Load Next Story