برطانیہ اور امریکا نے چین کو خطرناک قرار دے دیا
برطانیہ اور امریکی سیکورٹی سروسز کے سربراہوں نے لندن میں مشترکہ پریس کانفرنس کی
ISLAMABAD/LAHORE:
برطانیہ اور امریکی سیکورٹی سروسز کے سربراہوں نے چین کو خطرناک قرار دے دیا۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے نے کہا کہ چین ہماری اقتصادی اور قومی سلامتی کے لیے سب سے بڑا اور طویل مدتی خطرہ ہے اور اس نے حالیہ انتخابات سمیت سیاست میں مداخلت کی ہے۔
ایم آئی 5 کے سربراہ کین میک کیلم نے کہا کہ چینی سرگرمیوں کے خلاف ان کا کام گزشتہ 3 برس میں دگنا ہوگیا اور اس میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ MI5 اب 2018 کے مقابلے میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی سرگرمیوں سے متعلق 7 گنا زیادہ تحقیقات کر رہا ہے۔
ایف بی آئی کے سربراہ نے خبردار کیا کہ اگر چین تائیوان پر زبردستی قبضہ کر لیتا ہے تو یہ "دنیا میں اب تک کی سب سے خوفناک کاروباری رکاوٹوں میں سے ایک کی نمائندگی کرے گا"۔
دونوں ڈائریکٹرز کی پہلی مشترکہ کانفرنس لندن کے ٹیمز ہاؤس MI5 ہیڈ کوارٹر میں ہوئی۔ علاوہ ازیں میک کیلم نے یہ بھی کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے درپیش چیلنج "گیم چینجنگ" تھا۔