تخریب کاری کی اطلاع پر رینجرز کی بھاری نفری کا ملیر جیل میں آپریشن
قیدیوں کو بیرکوں سے نکال کر تلاشی کی کارروائی کئی گھنٹے جاری رہی، کوئی ممنوع چیز برآمد نہیں ہوئی
LOS ANGELES:
رینجرز نے تخریب کاری کی اطلاع پر ملیر جیل میں کئی گھنٹے طویل آپریشن کیا۔ اس دوران بھاری نفری نے بیرکوں میں تلاشی کا کارروائی میں حصہ لیا۔
ذرائع کے مطابق بدھ کی شب رینجرز نے تخریب کاری کی اطلاع پر اچانک ملیر جیل میں سرچ آپریشن شروع کیا۔ اس دوران تمام قیدیوں کو بیرکوں سے نکال کر تلاشی لی گئی۔ کارروائی کی اطلاع پر ملیر جیل کے اعلیٰ افسران بھی پہنچ گئے اور رینجرز اہل کاروں کی معاونت کی۔
جیل ذرائع کے مطابق رینجرز انٹیلی جنس کی جانب سے جیل میں کسی ممکنہ تخریب کاری کی رپورٹ موصول ہوئی تھی، جس کی وجہ سے رینجرز کی بھاری نفری نے جیل کا آپریشن کیا ، جو کئی گھنٹے جاری رہا ۔ سرچ آپریشن کے دوران کوئی ممنوع چیز برآمد نہیں ہوسکی ۔ تاہم رات گئے آخری اطلاعات تک آپریشن جاری تھا۔