مردان میں پولیس چوکی پر بم حملے میں اہلکار شہید ہوگیا
دھماکے میں دو اہلکار اور دو عام شہری زخمی بھی ہوئے
KHUSHAB:
مردان کے علاقے چمتار میں پولیس چوکی پر بم دھماکے میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل مقصود خان شہید جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے۔
ڈی پی او مردان کے مطابق دھماکا آئی ای ڈی کا تھا جس میں ایک اہلکار شہید ہوا۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 ایمبولینسیں اور میڈیکل ٹیمز جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو1122 کے مطابق شہید اہلکار کو ایم ایم سی منتقل کر دیا، زخمیوں میں دو عام شہری بھی شامل ہیں۔
ریسکیو1122 میڈیکل ٹیمز نے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ایم ایم سی منتقل کیا۔
شہید اہلکار کی شناخت 35 سالہ مقصود کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں اے ایس آئی سہیل اور کانسٹیبل کریم شامل ہے۔ زخمی ہونے والے عام شہریوں کی شناخت محمد اسحاق اور حلال کے نام سے کی گئی۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ حکام کو واقعے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ حملے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لیے ضروری کارروائی کی بھی ہدایت کر دی۔
وزیراعلیٰ نے واقعے میں ایک پولیس اہلکار کی شہادت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔