دعا زہرا کیس میں گرفتار نکاح خواں اور گواہ کی ضمانت مسترد
نکاح خواں غلام مصطفیٰ اور گواہ اصغر عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔
لاہور:
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے دعا زہرا کے مبینہ اغواء کے مقدمے میں گرفتار نکاح خواں غلام مصطفیٰ اور گواہ اصغر کی درخواست ضمانت مسترد کردیں۔
کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے دعا زہرا کے مبینہ اغواء کے مقدمے میں گرفتار نکاح خواں غلام مصطفیٰ اور گواہ اصغر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے دونوں ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ نکاح خواں غلام مصطفیٰ اور گواہ اصغر عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔
درخواستگزاروں کے وکیل نے موقف اپنایا تھا کہ پولیس کی جانب سے کیس کا سی کلاس چالان پیش کیا گیا ہے۔ پولیس نے ہمیں مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست ضمانت منظور کی جائے۔ دعا زہرا کے مبینہ اغواء کا مقدمہ الفلاح تھانے میں درج کیا گیا تھا۔