پاکستان اسپورٹس بورڈ کا ہاکی فیڈریشن پر ایڈہاک لگانےکا فیصلہ

اب روزہ مرہ کےمعاملات ایڈہاک کمیٹی چلائے گی، ڈی جی پی ایس بی

اب روزہ مرہ کےمعاملات ایڈہاک کمیٹی چلائے گی، ڈی جی پی ایس بی

ISLAMABAD:
پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ہاکی فیڈریشن پر ایڈہاک لگانےکا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے ڈی جی پی ایس بی آصف زمان کا کہناہے کہ اب روزہ مرہ کےمعاملات ایڈہاک کمیٹی چلائے گی، ہاکی فیڈریشن عہدیداروں کی مدت ختم ہونےپر الیکشن نہیں کرائے گئے،قومی ٹیم پروگرام کے مطابق کامن ویلیتھ گیمز میں حصہ لے گی۔


انہوں نے کہا کہ عہدیداروں کے ڈی نوٹیفائی ہونے کا اثر ٹیم پر ہرگز نہیں پڑے گا۔ہاکی ٹیم کے ارکان ، دو کوچز اور ایک فزیو کو اسپانسر کررہے ہیں۔کامن ویلیتھ دستے کے 61 ممبران کو ائرٹکٹ اور ڈیلی الاؤنس دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ رہ جان والے کھلاڑیوں اور آفیشلز کا خرچہ پی او اے یا فیڈریشن اٹھائے، اسپورٹس پالیسی منسٹری بناتی ہے، عملدر آمد پی ایس بی نے کرانا ہے، کام میں غلطیاں ہوں گی، بلینڈر نہیں کریں گے، پاکستان اسپورٹس کو ٹھیک کرنے کے لیے لانگ ٹرم پالیسی اپنانا پڑے گی۔
Load Next Story