7 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

متاثرہ بچی کا میڈیکل ٹیسٹ کروایا جا رہا ہے، ایس ایچ او

فوٹو : ایکسپریس نیوز

ISLAMABAD:
کلر سیداں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 7 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔


متاثرہ بچی کے والد کی درخواست پر کلر سیداں پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرکے ملزم محمد علی کو گرفتار کیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق محمد علی نے میری بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ایس ایچ او کے مطابق متاثرہ بچی کا میڈیکل ٹیسٹ کروایا جا رہا ہے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔
Load Next Story