بھارت میں پکنک پوائنٹ پر بس سیلابی ریلے میں بہہ گئی 9 ہلاک
مقامی یہاتیوں نے 2 افراد کو دریا سے زندہ نکال لیا
بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں پکنک پر جانے والا خاندان گاڑی سمیت سیلابی ریلے میں بہہ گیا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 2 کو زندہ بچالیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پکنک منانے کے لیے جانے والے خاندان کی گاڑی نینی تال کے علاقے میں سیلابی ریلے میں بہتے ہوئے دریا میں جا گری۔ گاڑی میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد میں سے 9 جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت دو افراد کو دریا میں سے زندہ نکال لیا جس میں ایک لڑکی بھی شامل ہے۔ دریا میں بہہ جانے والے افراد کی لاشوں کی تلاش کے لیے غوطہ خوروں کی ٹیم طلب کرلی گئی۔
ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق ریاست پنجاب سے ہے جو اتراکھنڈ میں سیر و تفریح کی غرض سے آئے تھے۔