بجٹ کے بعد ملک میں مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ

ایک ہفتے کے دوران 30 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، رپورٹ

فوٹو:فائل

بجٹ کے بعد پہلے ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں 1.32فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 33.06 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے کے دوران 30 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 5کی قیمتوں میں کمی جبکہ16 اشیا ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔


رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران جن اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ان میں آلو، دال مونگ، آٹا، دال چنا، چائے، گھی بریڈ، ٹوائلٹ صابن، صوفی واشنگ صابن، اری 6 اور اری 9 چاول ،دہی، تازہ دودھ، پاوٴڈر ملک، چینی، لہسن، چکن، انرجی سیور، انڈے، سادی روٹی سمیت دیگر اشیا شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جن اشیا کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی ان میں ٹماٹر، پیاز، کیلا، سرسوں کا تیل اور دال ماش(دھلی ہوئی) شامل ہیں۔
Load Next Story