202122 نجی شعبے نے14کھرب 40ارب کے قرضے لیے
مالی سال 2020-21ء میں مجموعی طور پر 848 ارب روپے کے قرضے لیے گئے تھے
مالی سال 2021-22ء میں نجی شعبے نے مجموعی طور پر 14 کھرب 40ارب روپے کے قرضے لیے۔
اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال میں نجی شعبے نے ( 28جون تک) مجموعی طور پر 14کھرب 40ارب روپے کے قرضے حاصل کیے جو مالی سال 2020-21ء میں حاصل کردہ قرضوں سے 142.5 فیصد ( 848 ارب روپے) زیادہ ہے۔
مانیٹری پالیسی کے اعلان کے بعد گزشتہ جمعرات کو اسٹیٹ بینک کے تجزیہ کاروںنے اپنی بریفنگ میں کہا کہ گذشتہ مالی سال کے دوران نجی شعبے نے غیرمعمولی قرضے حاصل کیے۔ مئی 2022ء میں نجی شعبے کے قرضوں میں ماہانہ بنیادوں پر 2 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا۔ مئی میں نجے شعبے نے 81کھرب 70 ارب روپے کے قرضے لیے جبکہ مئی 2021ء میں 66کھرب 40ارب روپے کے قرضے لیے گئے تھے۔
اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار سے پتاچلتا ہے کہ صنعتکاروں نے مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران نئے کاروبار کے آغاز یا موجودہ کاروبار کو وسعت دینے کے لیے 422 ارب روپے کے قرضے حاصل کیے جو 140فیصد زائد ہیں۔