کورونا سے متاثرسات افراد انتقال کرگئےمثبت کیسزکی تعداد732 ہوگئی
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر سات افراد انتقال کرگئے۔ کورونا کے158 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 22 ہزار568 ٹیسٹ کئےگئے جس میں 732کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ کورونا کے 158 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ دو چار فیصد ریکارڈ کی گئی۔