سری لنکا میں صدارتی محل پر عوام کا دھاوا صدر فرار

ہزاروں طلبہ سیاہ پرچم تھامے سڑکوں پر نکل آئے، حکومت کے خلاف نعرے بازی، صدر سے استعفے کا مطالبہ

مظاہرین صدارتی محل کے ڈائیننگ روم میں داخل ہو گئے اور کمروں و راہ داریوں میں نعرے بازی کرتے رہے

سری لنکا میں جاری احتجاج کے دوران مظاہرین نے صدارتی محل پر دھاوا بول دیا جب کہ صدر راجاپاکسے کے ملک سے فرار کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔

حکومت نے دارالحکومت اور اطراف کے علاقوں میں غیر معینہ مدت تک کے لیے کرفیو نافذ کردیا ہے۔ واضح رہے کہ سری لنکا میں آج حکومت کے خلاف بڑے احتجاج کی کال دی گئی ہے۔ مظاہرین صدر گوٹابایا راجا پاکسے سے استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

 
Load Next Story