پیپلز پارٹی کے رہنما طاہر مشہدی سپرد خاک

مرحوم طاہر مشہدی پیپلز پارٹی سے قبل ایم کیوایم سے منسلک تھے

فوٹو:فائل

پیپلز پارٹی کے رہنما طاہر مشہدی حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کر گئے وہ کئی روز سے علیل تھے.

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما سابق سینیٹر اور پیپلز پارٹی کے رہنما کرنل (ر) طاہر حسین مشہدی حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کر گئے وہ کئی روز سے علیل تھے ، مرحوم طاہر مشہدی پیپلز پارٹی سے قبل ایم کیوایم سے منسلک تھے۔


مرحوم کی نماز جنازہ ہفتہ کے روز ملیر کینٹ میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے طاہر حسین مشہدی کی وفات پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک و قوم کے لئے خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی،طاہر حسین مشہدی مختلف موضوعات پر کھل کر اپنا موقف بیان کرتے تھے،اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے مرحوم طاہر مشہدی کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
Load Next Story