مریم صفدر کی فیکٹری کے اصل ماسٹر مائنڈ احسن اقبال ہیں شہباز گل

چیئرمین پی ٹی آئی 12 کو بھکر، 13 کو اٹھارہ ہزاری اور 14 تاریخ کو ڈی جی خان میں جلسہ کریں گے، شہباز گل

فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ مریم صفدر کی فیکٹری کے اصل ماسٹر مائنڈ احسن اقبال ہیں، عمران خان لندن نہیں جارہے، وہ اسلام آباد میں ہی عید کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ کل چند خواتین اور بچوں نے احسن اقبال کو دیکھ کر چور چور کے نعرے لگائے، اگر آپ کو چور کہنا برا لگا تو کوئی اور کیوٹ سا نام رکھ لیں چور کی جگہ ہم وہ پکار لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نعرے بازی اور آواز بلند کرنا ان کا حق ہے، آپ عوام کو کلئیر کر دیں چور کو کیا کہا جائے عوام آپ کو وہی کہیں گے۔


پی ٹی آئی رہنما نے پریس کانفرنس میں یہ بھی کہا کہ احسن اقبال ایک جعلی پروفیسر ہیں جس نے شرافت کا لبادہ اوڑھا ہوا ہے، مریم صفدر کی فیکٹری کے اصل ماسٹر مائنڈ یہی ہیں۔

یہ پڑھیں : عمران خان ایک کھلاڑی تھا مگر اس نے نفرتوں کی بنیاد رکھی، احسن اقبال

شہباز گل کا کہنا تھا کہ احسن اقبال کے ساتھ جو ہوا اس سے متعلق کہا جارہا ہے کہ یہ تربیت عمران خان کی ہے، مجھے بتائیں کہ گلو بٹ و دیگر کی تربیت کیا عمران خان نے کی تھی؟ ماڈل ٹاؤن میں جس طرح آپ نے حاملہ خواتین کے منہ میں گولیاں ماری تھیں، کیا عمران خان کی تربیت تھی؟

انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ آپ لوگوں کو چائے چھوڑنے کا کہہ کر خود گرم کافی پئیں گے تو عوام کو غصہ آئے گا، کسی کو حق نہیں کہ وہ آپ کو چھوئے تاہم قانون آوازبلند کرنے سے نہیں روکتا، آپ کی آج بھی سیاست پاکستان کے خلاف ہے۔
Load Next Story