ایدھی کا ڈرائیور گینگسٹر نکلا این جی او کے 43 لاکھ لوٹ لیے
لاہور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے مسروقہ رقم برآمد کرلی
PESHAWAR:
ایدھی ایمبولینس سروس کا ڈرائیور گینگسٹر نکلا، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایدھی فاؤنڈیشن کا کیش لوٹنے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق غیرسرکاری این جی او ایدھی فاؤنڈیشن کا ایمبولینس ڈرائیور پیشہ ور مجرم نکلا، ملزم عرفان نے ساتھیوں کے ہمراہ ایدھی فاؤنڈیشن کے 43 لاکھ روپے لوٹے تھے۔
ملزم کولیکشن سینٹر کی رقم کو واپسی پر ساتھیوں کی مدد سے لوٹ کر فرار ہوگیا تھا جسے لیاقت آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او لیاقت آباد نے ٹیم کے ہمراہ انٹلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے ملزم عرفان کو پکڑا اور قبضے سے چھینی گئے 43 لاکھ روپے برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن وقار کھرل کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر دو ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل، جلد گرفت میں ہوں گے۔
ایدھی فاونڈیشن انتظامیہ نے ملزم کی گرفتاری اور رقم برآمد کرنے پر لیاقت آباد پولیس کا شکریہ ادا کیا۔