پاک بھارت مقابلہ دھرماسینا اور کیٹل برو امپائرز مقرر
میچ ریفری کی ذمہ داری مدوگالے نبھائیں گے،آئی سی سی نے آفیشلز کا اعلان کردیا
FAISALABAD:
ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں ہائی وولٹیج پاک بھارت مقابلے میں کماردھرماسینا اور رچرڈ کیٹل برو امپائرنگ کرینگے۔
ایونٹ میں4 میچ ریفریز ذمہ داریاں انجام دیں گے، ڈیوٹی پانے والے 11امپائرز میں علیم ڈار بھی شامل ہیں۔ پاکستان 17 مارچ کو نیوزی لینڈ اور 19کو جنوبی افریقہ سے وارم اپ میچز کھیلے گا، ویمنز میں پاکستانی ٹیم20 مارچ کو بنگلہ دیش سے پریکٹس میچ کھیلے گی۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ورلڈ ٹوئنٹی 20 کیلیے الیٹ میچ ریفریز پینل میں شامل ڈیوڈ بون، رانجن مدوگالے، روشن ماہنامہ اور جگوال سری ناتھ کوذمہ داری سونپی ہے،امپائرنگ کیلیے 11 آفیشلز کا تقرر کیا گیاان میں علیم ڈار، کمار دھرما سینا، اسٹینو ڈیوس، ماریس ایراسمس ، ای ین گولڈ، رچرڈ ایلنگورتھ، رچرڈ کیٹل برو، نائجل لونگ، بروس آکسنفورڈ، پال رائفل اور روڈ ٹکر شامل ہیں۔ پاکستان ٹیم ٹی 20 ٹورنامنٹ میں اپنے سفر کا آغاز سپر 10 رائونڈ سے کریگی، اس کا پہلا ہی میچ21 مارچ کو روایتی حریف بھارت سے میرپور میں شیڈول ہے، اس میں میچ ریفری کی ذمہ داری رنجن مدوگالے نبھائیں گے ۔
جبکہ فیلڈ امپائرز کمار دھرما سینا اور رچرڈ کیٹل برو ہیں، تھرڈ امپائر نائجل لونگ اور چوتھے آفیشل رچرڈ ایلنگورتھ ہوں گے، 23 مارچ کو پاکستان دوسرا میچ آسٹریلیا سے کھیلے گا، اس بار بھی میچ ریفری رنجن مدوگالے ہی ہونگے، نائجل لونگ اوررچرڈ کیٹل برو آن فیلڈ امپائرز جبکہ کمار دھرما سینا تھرڈ اور ایلنگورتھ چوتھے امپائر ہیں۔30 مارچ کو پاکستان کا سامنا چھوٹی ٹیموں کے درمیان ہونے والے فرسٹ رائونڈ میچز سے کوالیفائی کرکے آنے والی سائیڈ سے ہوگا، اس میں بھی میچ ریفری مدگالے ہی رہیں گے،آن فیلڈ آفیشلز ای ین گولڈ، رچرڈ کیٹل برو،کمار دھرماسینا تھرڈ امپائر جبکہ چوتھے امپائر کی ذمہ داری سنبھالنے کیلیے ماریس ایراسمس موجود ہونگے۔ سیمی فائنلز اور فائنل کیلیے آفیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔