کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک مرتبہ پھر بارش
آئندہ 3 روز کے دوران کراچی، بدین، ٹھٹھ اور تھرپارکر میں ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
SINGAPORE:
کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک مرتبہ پھر بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
گلشن حدید، ملیر، گلستان جوہر، گلشن معمار، نارتھ ناظم آباد، ایف بی ایریا، گلبرگ، بلدیہ ٹاون، سرجانی ٹاون، ناظم آباد، سائٹ ایریا، اورنگی ٹاون، نارتھ کراچی اور پی ای سی ایچ سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق سندھ میں مون سون کی موسلادھار بارشیں برسانے والا ہوا کا کم دباؤ مغرب کی جانب بڑھ گیا ہے۔
آئندہ 3 روز کے دوران کراچی، بدین، ٹھٹھ اور تھرپارکر میں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران کراچی میں مطلع ابر آلود رہنے کے سبب وقفے وقفے سے بوندا باندی ہوسکتی ہے۔
شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔