عیدالاضحیٰ واہگہ بارڈر پر پاک بھارت سرحدی فورسز کے درمیان مٹھائی کا تبادلہ

سرحدی فورسز خیرسگالی کے طور پر قومی ومذہبی تہواروں پر ایک دوسرے کو مٹھائی کا تحفہ دیتی اور خیرسگالی کا اظہار کرتی ہیں

فوٹو: ایکسپریس نیوز

عیدِ قرباں کی مناسبت سے واہگہ بارڈر پر پاکستان رینجرز اور بھارتی سرحدی سیکیورٹی فورس کے مابین مٹھائی کا تبادلہ کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور بھارت کے باہمی تعلقات میں ان دنوں تناؤ چل رہا ہے اس کے باوجود دونوں ملکوں کی سرحدی فورسز خیرسگالی کے طور پر قومی اور مذہبی تہواروں پر ایک دوسرے کو مٹھائی کا تحفہ دیتی اور خیرسگالی کا اظہار کرتی ہیں۔


پاکستان رینجرز اور بی ایس ایف کے مقامی کمانڈروں نے عید کے موقع پر ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا اور مٹھائی کا تبادلہ کیا۔

دونوں فورسز کے مابین واہگہ /اٹاری بارڈر کے علاوہ دیگرسرحدی مقامات پر بھی مٹھائی اور تحائف کا تبادلہ ہوتا ہے۔

عیدالفطر بھی بھی سرحدی فورسز کے مابین مٹھائی کا تبادلہ کیا گیا تھا اور یہ روایت کئی برسوں سے قائم ہے۔
Load Next Story