ریسٹورنٹ میں نعرے لگانے والے اہل خانہ کی احسن اقبال سے گھر جاکر معذرت

ہم سب پاکستانی ہیں اور ہمیں اختلاف کے حق کو نفرت میں تبدیل نہیں کرنا چاہیے، وفاقی وزیر

فوٹو ٹویٹر احسن اقبال

ISLAMABAD:
نجی ریسٹورنٹ میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کے سامنے نعرے لگانے والی فیملی نے اپنے کیے پر معذرت کرلی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ بھیرہ واقعہ میں ملوث فیملی نے نارروال میں گھر آکر معذرت کرلی اور اپنے کیے پر پچھتاوے کے ساتھ شرمندگی کا اظہار بھی کیا۔

مزید پڑھیں: احسن اقبال جیسے مزید حملے ہوئے تو لیگی کارکن جواب دیں گے، وفاقی وزیر توانائی

انہوں نے لکھا کہ میں پہلے ہی ان کیخلاف قانونی چارہ جوئی نہ کرنے کا اعلان کر چکا تھا۔

Load Next Story