اناڑی قصائی کی وجہ سے آخری وقت میں بھاگنے والا بچھڑا ایک گھنٹے بعد پکڑا گیا
بچھڑے نے ٹکر مار کر خاتون اور دو بچوں کو زخمی کردیا تھا، ایک گھنٹے بعد ذبیحہ کیا گیا
ISLAMABAD:
پنجاب کے علاقے خان پور میں اناڑی قصائی کی وجہ سے آخری وقت میں بد کر دوڑ لگانے والے بچھڑے کو ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد دوبارہ ذبیحہ کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے علاقے خان پور محلہ خواجگان میں جانی قریشی نامی شہری ایک بچھڑا خرید کر لایا جس کا نام شیرو تھا۔
مالک نے ذبیحہ کے لیے قصائی سے بات کی جس نے اپنے اناڑی پن سے بچھڑے کو قابو کرنے کی کوشش کی تو وہ بھاگ گیا۔
شیرو کو ذبح ہوتا دیکھنے کے لیے وہاں پر درجنوں لوگ موجود تھے جو بیل کے بھاگنے کے بعد زخمی ہوئے جبکہ ٹکر لگنے سے خاتون اور دو بچوں کو چوٹیں آئیں۔
اناڑی قصائی نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بچھڑے کو دوبارہ پکڑ کر رسیوں سے باندھ کر گرایا اور پھر اس کے گلے پر چھری پھیر دی۔