گینگ وار ملزمان لیاری سے نکل کر مختلف علاقوں میں پھیل گئے
سب سے زیادہ ضلع وسطی متاثر ہو رہا ہے،ملزمان آزادانہ طور پر بھتے کی پرچیاں بھیج رہے ہیں.
KARACHI:
گینگ وار کے ملزمان نے لیاری سے نکل کر شہر کے مختلف علاقوں میں اپنے پنجے گاڑ دیے جس میں سب سے زیادہ ضلع وسطی متاثر ہو رہا ہے۔
جہاں پر گینگ وار کے ملزمان آزادانہ دکانداروں ، تاجروں ، ڈاکٹرز ، پکوان سینٹر اور دیگر صاحب حیثیت افراد کو نہ صرف بھتے کی پرچیاں ارسال کر رہے ہیں بلکہ گینگ وار کے ملزمان کی جانب سے موٹر سائیکلوں و گاؔڑیوں کی چھینا جھپٹی اور چوری سمیت اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں بھی تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے جس کی باعث ضلع وسطی کے مکینوں خصوصاً کاروباری طبقے میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے ، ذرائع نے بتایا کہ ضلع وسطی کے مختلف علاقوں رضویہ سوسائٹی ، ناظم آباد ، پاپوش نگر، گلبہار ، لیاقت آباد ، گلبرگ ، نصیر آباد ، عائشہ منزل ، جوہر آباد ، سپر مارکیٹ ، فیڈرل کیپیٹل ایریا ، نارتھ کراچی ، نیوکراچی ، شادمان ٹاؤن اور بفرزون سمیت دیگر علاقوں میں لیاری گینگ وار سے وابستہ جرائم پیشہ عناصر چھوٹے چھوٹے گروپوں کی شکل میں انتہائی منظم انداز میں سرگرم ہیں۔
ان کی جانب سے باقاعدہ دکانداروں اور تاجروں کی ریکی کی جاتی ہے اور خفیہ معلومات جمع کرنے کے بعد ان افراد کو بھتے کی پرچیاں اور لفافے میں گولیاں بھیجی جاتی ہیں جس میں ایک لاکھ سے 5 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا جاتا ہے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لیاری گینگ وار کے ملزمان کی ضلع وسطی میں جہاں بھتہ خوری کی کارروائیاں جاری ہیں وہیں پر گینگ وار کے ملزمان کی جانب سے اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں نے شہریوں کو شدید خوف و ہراس میں مبتلا کیا ہوا ہے ، گینگ وار کے ملزمان ڈکیتی کے دوران شہریوں پر فائرنگ کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے ، ضلع وسطی پولیس کی جانب سے لیاری گینگ وار کے ملزمان سمیت دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی نہیں کی جا رہی