رواں برس نومبر میں دنیا کی آبادی 8 ارب تک پہنچ جائے گی
بھارت آئندہ برس 2023ء میں چین کی جگہ لے کر دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا۔
ISLAMABAD:
عالمی یوم آبادی کی مناسبت سے جاری اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں برس نومبر میں دنیا کی آبادی 8 ارب تک پہنچ جائے گی جب کہ بھارت آئندہ برس 2023ء میں چین کی جگہ لے کر دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق تازہ اعداد شمار ظاہر کرتے ہیں کہ 2030ء میں دنیا کی آبادی 8.5 ارب تک ہو جائے گی جب کہ مزید 20 برس بعد 2050ء میں دنیا کی کل آبادی 9.7 ارب تک پہنچ سکتی ہے اور 2080ء کی دہائی میں یہ آبادی تقریباً 10.4 ارب افراد کی بلند ترین تعداد ہوگی۔ ماہرین کا دعویٰ ہے کہ 2100ء تک آبادی کی شرح اسی سطح پر رہے گی۔
عالمی ادارے کے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2020ء میں دنیا کی آبادی میں ایک فی صد سے کم اضافہ ہوا ہے، اور یہ 1950ء کے بعد سے سست ترین شرح ہے۔