چارسدہ میں لاپتا ہونے والی چار سالہ بچی کی گلا کٹی لاش برآمد

بچی کو تیز دھار آلے سے ذبح کیا گیا ہے، پولیس

(فوٹو: ٹوئٹر)

خیبر پختون خوا کے شہر چار سدہ میں ایک روز قبل لاپتا ہونے والی چار سالہ بچی مریم کی گلا کٹی ہوئی لاش ملی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ واقعہ چارسدہ کے تھانہ پڑانگ کی حدود میں پیش آیا جہاں گزشتہ شام سے چار سالہ بچی لاپتا تھی، بچی کی لاش شابڑہ کے علاقے سے ملی۔

پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ زیادتی کے شواہد نہیں ملے، بچی کو تیز دھار آلے سے ذبح کیا گیا۔


بچی کی لاش کو چلڈرن اسپتال رجڑ منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں اور شقی القلب ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

ڈی پی او سہیل خالد نے جائے وقوعہ اور متاثرہ خاندان کے گھر کا دورہ کرکے والدین کے ساتھ دکھ کا اظہار کیا۔

ڈی پی او کے مطابق سفاک ملزم جلد ہی قانون کی گرفت میں ہوگا اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے، ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی۔
Load Next Story