وزیراعظم کی مزید بارشوں کے پیش نظر محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

عوام کی خدمت کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں، اتحاد، تعاون اور خدمت کا بے لوث جذبہ ہی ہماری قوت اور کامیابی ہے، وزیراعظم

شہباز شریف نے صوبائی حکومتوں اور اداروں کی معاونت فراہم کرنے پراین ڈی ایم اے کو شاباش دی (فوٹو فائل)

NEW DELHI, INDIA:
وزیراعظم شہباز شریف نے متوقع مزید مون سون بارشوں پر وفاقی اور صوبائی محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے سندھ، بلوچستان سمیت ملک بھر میں عوام کے تحفظ کے لیے اقدامات کی کڑی نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔ علاوہ ازیں انہوں نے صوبائی حکومتوں اور اداروں کو مکمل معاونت فراہم کرنے پراین ڈی ایم اے کو شاباش دی۔


وزیراعظم نے کہا کہ اتحاد، تعاون اور عوام کی خدمت کا بے لوث جذبہ ہی ہماری قوت اورکامیابی ہے۔عوام کی خدمت کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں، آپ کا جذبہ اور خدمات لائق تحسین ہیں۔ اللہ تعالی کی مخلوق کی خدمت کا جذبہ ہی دراصل سب سے عظیم جذبہ ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں این ڈی ایم اے کی تحسین کرتے ہوئے کہا کہ عید کی تعطیلات میں آپ نے عوامی خدمت کے شاندار جذبے کا مظاہرہ کیا۔ پولیس سمیت میونسپل اور شہری انتظامات کے ذمے دار تمام اداروں کی تحسین کرتا ہوں۔
Load Next Story