چکلالہ ٹرین کی زد میں آکر خاتون اور بچہ جاں بحق

جاں بحق افراد کی شناخت اور حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی

(فوٹو : فائل)

راولپنڈی کےعلاقے چکلالہ ریلوے اسٹیشن کے قریب خاتون اور بچہ ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے عملے نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا۔


حکام کا کہنا تھا کہ دونوں کی شناخت نہیں ہوسکی تاہم خاتون کی عمر 30 سے 35 سالہ اور بچے کی عمر 5 سے 8 سال کے درمیان معلوم ہوتی ہے۔

حادثے کی وجوہات کا معلوم نہیں ہوسکا تاہم ہولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Load Next Story