معیشت کی مضبوطی کیلئے کاروباری اوقات بڑھائے جائیں تاجر برادری

کاروباری حالات بہتر بنانے کے لیے اقدامات نہ کیے تو تاجربرادری بہت زیادہ متاثر ہوگی،اجمل بلوچ

فوٹو:فائل

تاجر برادری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ معیشت کی مضبوطی کے لیے کاروباری اوقات بڑھائے جائیں اور کاروبار بچانے کا موقع دیا جائے۔

آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ اور سیکریٹری و کنوینر ٹریڈرز کمیٹی آئی سی سی آئی خالد چوہدری نے کہا ہے کہ پیٹرول، گیس، بجلی کی قیمت میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے ہر طبقہ متاثر ہو رہا ہے، غریب آدمی کو روٹی کے لالے پڑے ہیں حکومت نے اگر کاروباری حالات بہتر بنانے کے لیے اقدامات نہ کیے تو تاجربرادری بہت زیادہ متاثر ہوگی۔ حکومتی محاصل میں بھی کمی ہو گی اور آئندہ برس کیلئے بجٹ میں ریونیو ٹارگٹ کسی طور پر حاصل نہ ہوگا۔


تاجر برادری کا کہنا ہے کہ عید کی چھٹیاں ختم ہو چکی ہیں اور ضلعی انتظامیہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق دکانیں دوبارہ عید سے قبل والے شیڈول کے مطابق بند ہوں گی، موجودہ حالات میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے تاجر برادری سخت پریشان ہے نامساعد حالات کی وجہ سے روزمرہ اخراجات پورے کرنا مشکل ہو چکے ہیں، مہنگائی کی ذمہ دار حکومت ہے ایسے میں تاجروں کے خلاف ایکشن سخت زیادتی ہوگی۔

 

 
Load Next Story