معروف اداکارہ اتھیا شیٹھی کرکٹر کے ایل راہول سے جلد شادی کیلئے تیار
دونوں معروف شخصیات نے نئے گھر کی تلاش شروع کردی ہے جہاں وہ شادی کے بعد رہیں گے
بالی ووڈ کی نامور اداکارہ اتھیا شیٹھی اور مایہ ناز کرکٹر کے ایل راہول تین ماہ کے اندر رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سینئر اداکار سنیل شیٹھی کی بیٹی اتھیا اور کھلاڑی کے ایل راہول نے گزشتہ تین سال سے گہرے تعلقات میں جڑے رہنے کے بعد اب شادی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں معروف شخصیات نے شادی کی تیاری بھی شروع کردی اور تین ماہ کے اندر ہی میاں بیوی بن جائیں گے۔
میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اتھیا اور کے ایل راہول نیا گھر ڈھونڈ رہے ہیں جہاں وہ شادی کے بعد ساتھ رہیں گے۔ تاہم اب تک شادی کی تاریخ سامنے نہیں آئی ہے۔