کراچی میں سر پر گولیاں لگی بوری بند لاش برآمد

40 سالہ شخص کو منہ پر ٹیپ چپکا کر سر پر گولیاں مارکر قتل کیا گیا، پولیس

—فائل فوٹو

شہر قائد کے علاقے سچل سے نامعلوم شخص کی بوری بند لاش ملی جس کو سر پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق سچل کے علاقے جناح ایونیو عظیم اآباد سوسائٹی کے قریب سے بوری بند نامعلوم شخص کی لاش ملی. پولیس کے مطابق ملزمان نے 40 سالہ شخص کو مذکورہ مقام پر لاکر منہ پر ٹیپ چپکا کر سر پر گولی مارکر قتل کیا۔

ایس ایچ او اورنگزیب خٹک کے مطابق مقتول کے سر پر دو گولیاں ماری گئیں ہے مقتول سفید شلوار قمیص اور سینڈل پہنے ہوئے ہے. انہوں نے کہا کہ لگتا ہے مقتول ملزمان کو جانتا تھا، مقتول کی شناخت کے بعد ملزمان کا سراغ لگانے میں آسانی ہوگئی۔
Load Next Story