ورلڈکپ 2023 جنوبی افریقہ کے براہ راسٹ کوالیفائی کرنے کے امکانات معدوم

افریقی بورڈ آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز دستبرار

(فوٹو: ٹوئٹر) افریقی بورڈ آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز دستبرار

SAKHIR:
جنوبی افریقہ کے بھارت میں شیڈول 2023 کے ورلڈکپ میں براہ راست کوالیفائی کرنے کے امکانات مزید کم ہوگئے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقا اگلے برس جنوری میں آسٹریلیا شیڈول تین ایک روزہ میچز کی سیریز سے دستبردار ہوگیا ہے جس کے باعث پروٹیز کی ورلڈکپ میں براہ راست کوالیفائی مشکل میں پڑگئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقی بورڈ نے ون ڈے سیریز ری شیڈول کرنے کا کہا تھا تاہم انٹرنیشنل کرکٹ میں مصروفیات کے باعث اسے متبادل تاریخیں نہ مل سکیں۔


کرکٹ آسٹریلیا کی جانب ساے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی منظوری سے پوائنٹس آسٹریلیا کو دینے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔

پروٹیز اور کنگروز کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز 12، 14 اور 17 جنوری کو کھیلے جانے تھے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ سپر لیگ میں ٹیمیں براہ راست ورلڈکپ 2023 کیلئے کوالیفائی کرسکتی ہیں جس کی کوالیفکیشن حتمی تاریخ 30 مئی ہے۔

Load Next Story