پنجاب میں موسلادھار بارش سے ریلوے نظام درہم برہم

موسلادھار بارشوں کے باعث ٹریکس پانی میں ڈوب گئے تھے، ترجمان ریلوے

فائل : فوٹو

NEW DELHI:
پنجاب میں موسلادھار بارش سے گجرات ریلوے اسٹیشن اور ریلوے ٹریکس پر پانی کھڑا ہونے سے گاڑیوں کی آمدورفت شدید متاثر ہوگئی۔

خیبرپختونخو ا اور راولپنڈی سے آنے والی ٹرینوں کو گجرات سے پہلے روکا گیا جبکہ سندھ، لاہور، راولپنڈی اور خیبر پختونخوا جانے والی ٹرینیں بھی رک گئیں۔


ٹرینوں کی آمدورفت ڈھائی گھنٹے تک متاثر رہیں۔ عوام ایکسپریس، جعفر ایکسپریس، تیز گام اور ریل کار ڈھائی گھنٹے سے جہلم کھڑی رہیں۔

ترجمان ریلوے کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث ٹریکس پانی میں ڈوب گئے تھے، پانی کھڑا ہونے کے باعث ٹرینیں ڈی ریل ہونے کا خدشہ ہوتا ہے، احتیاطی تدابیر کے طور پر تمام ٹرینوں کو روکا گیا تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پانی کی سطح میں کمی کے بعد گجرات میں ریلوے ٹریک کو کلیئر کر دیا گیا ہے، موسلا دھار بارش کے باعث رکی ہوئی ٹرینوں کو چلانے کا گرین سگنل دے دیا۔
Load Next Story