کوٹلی آزاد کشمیر میں سیاحوں سے اسلحے کے زور پر ڈکیتی

ڈاکوؤں نے 60 ہزار روپے سے زائد رقم اور موبائل فون چھین لیے

ڈاکوؤں نے 60 ہزار روپے سے زائد رقم اور موبائل فون چھین لیے

کراچی:
سیاحتی مقام تولی پیر سے لسڈنہ آنے والے سیاحوں کو ڈکیتوں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔

متاثرہ شہریوں نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے 60 ہزار روپے سے زائد رقم اور موبائل فون چھینے اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ باغ پولیس نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کر لی۔


ڈکیتی کا شکار ہونے والے سیاحوں میں گجرانوالہ اور نارووال کے رہائشی محمد معظم طارق ، ساجد محمود ، طاہر محمود ، محمد وقاص احمد اور مدثر حسین شامل ہیں۔

باغ پولیس کے مطابق واردات عباس پور میں پیش آئی۔ آئی جی آزادکشمیر نے واقعے کا نوٹس لے کر ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کردی۔

 

Load Next Story