سینیٹ سول سرونٹس کی دہری ملازمتوں پر پابندی کا بل منظور آئینی عدالت کے قیام کی قرارداد پھر مؤخر

بھارت سے مذاکرات میں پانی کے تنازعات شامل کرنے،قیدیوں کوووکیشنل تربیت اورسہولتیں دینے کی قراردادیں منظور

بھارت سے مذاکرات میں پانی کے تنازعات شامل کرنے،قیدیوں کوووکیشنل تربیت اورسہولتیں دینے کی قراردادیں منظور. فوٹو: فائل

سینیٹ نے اتفاق رائے سے سول سرونٹس ترمیمی بل2014 منظورکر لی اجس کے تحت سرکاری ملازمین اپنی ملازمت کے دوران چھٹی لے کربین الاقوامی اداروںاور غیرسرکاری تنظیموںمیں کام نہیں کرسکیں گے۔ پیرکو ایوان بالامیں نجی کارروائی کادن تھا۔


چیئرمین نیئربخاری اورڈپٹی چیئرمین صابربلوچ کی عدم موجودگی میںپینل آف پریذائیڈنگ آفیسرزمیں شامل ایم کیوایم کے سینیٹرسید طاہرمشہدی نے اجلاس کی صدارت کی جس پر ارکان نے انھیں مبارکباددی۔ سینیٹرصغریٰ امام نے سول سرونٹس ایکٹ1973 میںمزید ترمیم کے بل سول سرونٹس ترمیمی بل2014 کو قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میںپیش کیا۔ بل پربحث کرتے ہوئے صغریٰ امام نے کہاکہ بین الاقوامی اداروںمیں سول سرونٹس کوملازمت کے مواقع ملنے سے سرکاری اداروں کی کارکردگی متاثرہوتی ہے کیونکہ ان کی رخصت کی وجہ سے ان کی جگہ کسی دیگرافسران کی تعیناتی بھی نہیں ہوتی اوروہ دہری تنخواہیں بھی لیتے ہیں۔ سینیٹر سعیدہ اقبال اورنجمہ حمیدنے کہاکہ ان کوروکا جانا چاہیے۔ حکومت کی طرف سے مخالفت نہ ہونے پربل کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی گئی۔ ایوان نے بھارت کے ساتھ پانی کے تنازعات کو جامع مذاکرات کا حصہ بنانے کی صغریٰ امام کی قرارداد بھی اتفاق رائے سے منظور کرلی۔

صغری امام، طلحہ محمود، کریم احمدخواجہ اور مشاہدحسین نے قرارداد پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ قائدایوان راجا ظفرالحق نے کہاکہ حکومت بھارت سے مذاکرات میںپانی کے تنازعات کواپنے ایجنڈے میںشامل کرچکی ہے۔ ایوان نے جیلوںمیں قیدیوں کو فنی تعلیم وتربیت فراہم کرنے کے بارے میں سینیٹر سحر کامران کی قرارداد بھی اتفاق رائے سے منظور کرلی۔ صحت کے شعبے کی مجموعی صورتحال زیر بحث لانے کی قرارداد کی بھی منظوری دی گئی جبکہ میثاق جمہوریت کے تحت آئینی عدالت کے قیام سے متعلق سینیٹر کریم خواجہ کی قرارداد ایک بار پھر موخر کردی گئی۔ قائد ایوان نے بتایا کہ میثاق جمہوریت 2جماعتوں کے مابین ہواتھا۔ اس پردیگر جماعتوں سے بھی مشاورت ضروری ہے۔ اجلاس آج صبح ساڑھے 10بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
Load Next Story