8 کلو وزنی سموسہ کھائیں اور سوا لاکھ روپے انعام جیتیں بیکری کی انوکھی آفر
سموسے میں آلو، دالیں، پنیر اور مصالحہ جات کا استعمال کیا گیا ہے
بھارت میں بیکری مالک نے 8 کلو وزنی 'باہو بلی' سموسہ تیار کھانے والے کو 1 لاکھ روپے سے زائد رقم بطور انعام دینے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست میرٹھ میں واقع بیکری کی جانب سموسے کے شوقین افراد کو سموسہ کھانے کے عوض سوا لاکھ روپے کیش انعام دینے کی پیش کش کی گئی ہے۔
بیکری کی جانب سے آلو، دالیں، پنیر اور مصالحہ جات کا استعمال کرکے تیار کیا گیا سموسہ 8 کلو وزنی ہے جسے عام سموسوں کی طرح ہی فرائی کیا گیا ہے۔
بیکری نے سموسہ کھانے کے شوقین افراد کو پیشکش کی کہ جو بھی شخص پورا سموسہ کھائے گا اسے بیکری کی جانب سے 1 لاکھ 34 ہزار روپے نقد انعام دیا جائے گا۔