میری اپنی شناخت اور پہچان ہے پریانکا سے نہ ملائیں اداکارہ ژالے سرحدی

مجھے کسی کی طرح دکھنے کی ضرورت نہیں کیونکہ میری اپنی شناخت ہے، ژالے سرحدی

فوٹو انٹرنیٹ

VATICAN CITY:
پاکستانی اداکارہ ژالے سرحدی نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کا ہم شکل قرار دینے اور موازنہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری اپنی شناخت ہے اور میں اسی کے ساتھ اپنی پہچان بنانا چاہتی ہوں۔

ژالے سرحدی نے ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کے پروگرام 'ٹائم آؤٹ ود احسن خان' میں شرکت کی اور میزبان کے سوالات کے دلچسپ جوابات دیے۔

میزبان احسن خان نے ژالے سرحدی سے سوال کیا کہ آخر آپ کا چہرہ کیوں پریانکا چوپڑا کی طرح لگتا ہے۔

احسن خان کے سوال پر ژالے سرحدی نے ایک سیکنڈ انتظار کے بعد کہا کہ 'احسن آپ کیوں مجھے بھارتی اداکار ادتیہ پنچولی کی طرح لگتے ہیں؟'۔


اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ژالے نے کہا کہ 'پریانکا چوپڑا اچھی شخصیت کی مالک اور بہترین اداکارہ ہیں مگر مجھے کسی کی طرح دکھنے کی ضرورت نہیں کیونکہ میری اپنی شناخت ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'میں پریانکا کی بہت بڑی پرستار ہوں اور جب میں انڈسٹری میں آئی تو ایک بھارتی میڈیا نے میری تصویر لگا کر خبر بنائی کہ پریانکا کا وزن بڑھ گیا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ لوگ مجھ سے اکثر یہی بات کہتے ہیں کہ میری شکل پریانکا میں ملتی ہے، مجھے ایسے تبصرے عجیب لگتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ تو یہ بھی کہتے ہیں کہ میری شکل محسن عباس حیدر سے ملتی ہے، اگر کوئی مجھے احسن خان کی شکل والا بولے تو مجھے برا لگے گا کیونکہ وہ میرا ایک مرد سے موازنہ کررہا ہے جو تمسخر اڑانا ہے۔
Load Next Story