جدہ ایئرپورٹ پر طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا

حادثے کے بعد فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری رہا

فوٹو فائل

RAWALPINDI:
کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر بردار طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق طیارہ حادثے کا خوفناک واقعہ سعودی عرب کے جدہ ایئرپورٹ پر پیش آیا جہاں مسافر بردار طیارہ صبح 8 بجے خوفناک حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گیا۔


طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل گیا تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور طیارے میں سوار عملے کے تمام 5 ارکان محفوظ رہے۔

حادثے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ طیارے کے عملے کو طبی امداد فراہم کی جب کہ فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری رہا۔
Load Next Story