پالتو کتے نے گھر کے پاس موجود ریچھ کو بھگا دیا

برطانیہ کے ایک گھر کی فوٹیج کے مطابق پالتو کتا مسلسل بھونکتے ہوئے ریچھ کا پیچھا کرتا رہا اور بھاگنے پر مجبور کردیا

کتے نے گھر کے پاس موجود خونخوار ریچھ کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔ فوٹو: فائل

LONDON:
گھر کے پالتو کتے نے گھر کی اطراف پھٹکنے والے ریچھ کا پیچھا کرکے اسے دور بھاگنے پر مجبور کر دیا۔

یہ واقعہ برطانوی علاقے نیوہیمپشائر میں پیش آیا ہے جس میں گھر کی گھنٹی کے ساتھ لگے کیمرے نے سارا منظر عکس بند کیا ہے۔ اس میں پورش نسل کا ایک کتا دیکھا جاسکتا ہے جو گھر کے مالکان نے پال رکھا تھا۔ وفادار کتے نے خطرے کو بھانپتے ہوئے ریچھ کو گھر کے قریب نہیں آنے دیا۔




13 سالہ کتے کا نام تھور ہے جو پوری قوت سے بھالو پر بھونک رہا ہے اور آگے بڑھ کر اسے دھمکانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ویڈیو کے مطابق کتے نے جب دیکھا کہ ریچھ ڈر گیا ہے تو اس نے سیڑھیوں سے ہٹ کر اسے بھاگنے کا موقع دیا اور کافی دور تک اس کا پیچھا کرتا رہا۔

اس طرح کتے نے بہادری سے ریچھ کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔
Load Next Story