ایف بی آر کے دہری شہریت والے افسروں کی تفصیلات طلب

این جی اوز، کنسلٹینسی کمپنیوں میں کام کرنیوالے افسروں کے کوائف بھی مانگے گئے

این جی اوز، کنسلٹینسی کمپنیوں میں کام کرنیوالے افسروں کے کوائف بھی مانگے گئے (فوٹو: فائل)

ISLAMABAD:
ایف بی آر نے اپنے ہیڈکوارٹرز اور ملک بھر کی فیلڈ فارمیشنز سے دہری شہریت رکھنے والے اور غیر ملکی شہریت کی حامل خواتین سے شادی کرنے والے گریڈ 17اور اس سے زائد کے افسروں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔


''ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویز کے مطابق فیلڈ فارمیشنز سربراہان کو بھیجے گئے مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ ایسے افسروں کے کوائف بھی فراہم کیے جائیں جو ملکی و غیر ملکی این جی اوز، کمیونٹی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشنز،کارپوریشنز و غیر منافع بخش تنظیموں و اداروں، تھنک ٹینکس، ریسرچ آرگنائزیشنز اور کنسلٹینسی کمپنیوں میں عارضی، پارٹ ٹائم یا ریگولر بنیادوں پر کنسلٹینسی سروسز فراہم کر کررہے یا ملازمت کر رہے ہیں۔

مذکورہ افسروں کی فہرستیں اور ان کے کوائف سات دن کے اندر بذریعہ ای میل مجوزہ فارمیٹ کے مطابق ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز بھیجے جائیں۔
Load Next Story