پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سری لنکن ٹیم کا اعلان ہوگیا

دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کاپہلا ٹیسٹ 16 جولائی سےکھیلا جائے گا

(فوٹو: کرک انفو) دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کاپہلا ٹیسٹ 16 جولائی سےکھیلا جائے گا

سری لنکا نے پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں سیریز کیلئے 18 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔

سری لنکن بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ اسکواڈ کی قیادر ڈیمتھ کرونارتنے کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں پاتھم نسانگا، اوشادا فرنینیڈو، اینجلومیتھوز، کوشال مینڈس،دھننجایا ڈی سلوا، کمنڈومینڈس، نیروشن ڈکویلا، دنیشن چنڈی مل،رمیش مینڈس،مہیش تھپکشانا، کاسن رجیتھا، وشوافرنینڈو ، اسیتھا فرینیڈو، دلشان مدوشنکا، پربیتھ جے سوریا، دونییتھ ویلاگے اور جیفری وندر شامل ہیں۔

دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 16 جولائی سے گال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔


مزید پڑھیں: پاک سری لنکا سیریز: ایمرجنسی کے باوجود قومی ٹیم ٹیسٹ میچ کھیلے گی

قبل ازیں سری لنکن ٹیم کے کپتان کرونارتنے کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا سے زیادہ مضبوط حریف ہے کیونکہ وہ اسپین کو زیادہ اچھا کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ سری لنکا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے باوجود دونوں ٹیموں کے مابین سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی۔
Load Next Story