احد رضا میر کی پہلی نیٹ فلکس سیریز ’ریزیڈنٹ ایول‘ ریلیز ہوتے ہی چھا گئی

احد پہلے پاکستانی اداکار ہیں جو نیٹ فلکس اوریجنل ویب سیریز میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے

احد رضا میر کی نیٹ فلکس سیریز ’ریزیڈنٹ ایول‘ ریلیز کر دی گئی(فائل فوٹو)

نیٹ فلکس کی مشہور سیریز 'ریزیڈنٹ ایول' میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے پہلے پاکستانی اداکار احد رضا میر کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

مقبول پاکستانی اداکار احد رضا میر کی پہلی نیٹ فلکس اوریجنل ہارر ویب سیریز 'ریزیڈنٹ ایول' ریلیز کر دی گئی ہے جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔

اس سیریز میں سن 2036 کے دور کو دکھایا گیا ہے جہاں ایک جان لیوا وائرس نے دنیا میں قیامت برپا کردی ہے اور زمین پر وائرس سے متاثر خون چوسنے والی مخلوق کا قبضہ ہوگیا ہے۔
Load Next Story