بارش میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے دیئے جائیں گےوزیر اعظم
طوفانی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر پوری قوم غمزدہ ہے، وزیر اعظم
MIANWALI:
وزیر اعظم نے حالیہ بارشوں اور سیلاب میں مرنے والے افراد کے لواحقین کو سروے کے بعد 10 لاکھ روپے فی کس معاوضہ دینے کا اعلان کردیا۔
خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیلاب کی صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے وزیر اعظم میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ طوفانی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر پوری قوم غمزدہ ہے، غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں،بلوچستان اور کے پی کی حکومتوں نے اب تک اچھا کام کیا ہے لیکن مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت متاثرہ صوبوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی،قائم مقام چیئرمین این ڈی ایم اے فوری طور پر کوئٹہ پہنچیں گے اور سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے لیے بلوچستان حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان مؤثرروابط قائم کرنے کی کوشش کی جائے،این ڈی ایم اے بلوچستان اور کے پی کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اپنی موجودگی بڑھائے،اللہ کا شکر ہے کہ تمام ڈیمز محفوظ ہیں صورتحال پر چوبیس گھنٹے نظر رکھی جارہی ہے۔
میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نقصانات کا جائزہ لینے اور سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے جلد بلوچستان کا دورہ کروں گا،آئندہ دنوں میں مون سون کی مزید بارشوں کے پیش نظر تمام وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے محکمے ہائی الرٹ رہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو دی جانے والی رقم این ڈی ایم اے اور صوبائی ڈیزاسٹر حکام کے مشترکہ سروے کے بعد دی جائے گی۔