پاک آرمی کے کرنل کو گزشتہ روز اغوا کے بعد شہید کردیا گیا وزیر اعلیٰ بلوچستان
اغوا کاروں کی بہیمانہ کاروائی قابل مذمت ہے، دہشت گرد جلد اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے، عبدالقدوس بزنجو
ISLAMABAD:
وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پاک آرمی کے کرنل کو اغوا کے بعد شہید کردیا گیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبد القدوس بزنجو نے پاک آرمی کے کرنل لئیق کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسی حقوق کی جنگ ہے جہاں نہتے لوگوں کو قتل کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو بلوچستان اور عوام کے حقوق کی جنگ لڑنی ہے تو اسمبلی میں آکر بیٹھ کر لڑے، شرپسند عناصر ایسے واقعات کے ذریعے بلوچستان کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہمیں پاک فوج پر فخر ہے، ایک فوجی جوان وردی پہنتا ہی شہادت کیلئے ہے، پاک فوج اور قوم کے حوصلے ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے پست نہیں ہوں گے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ اغوا کاروں کی بہیمانہ کاروائی قابل مذمت ہے، دہشت گرد عناصر نے ایک بہادر افسر کو بزدلانہ طریقے سے شہید کیا، دہشت گردوں اور انکے سرپرستوں کو اپنے ناپاک عزائم میں ناکامی ہوگی، دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث عناصر جلد اپنے انجام تک پہنچائے جائیں گے۔