کراچی میں مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے بعد بارش
بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا، مون سون کا سسٹم آئندہ دو روز برسنے کا امکان ہے
ISLAMABAD:
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں شام کو اچانک تیز آندھی کے بعد بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جو آئندہ دو روز تک جاری رہنے کی توقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں سہراب گوٹھ، واٹرپمپ، عائشہ منزل، لیاقت آباد، جہانگیر روڈ، راشد منہاس روڈ، پی ای سی ایچ ایس، ڈیفنس، کلفٹن، کورنگی، ایئرپورٹ، اسکیم 33، یونیورسٹی روڈ، گلستان جوہر سمیت دیگر میں مغرب سے تھوڑٰ دیر پہلے تیز آندھی آئی۔
آندھی کے بعد موسم اچانک تبدیل ہوا اور کالے بادل آگئے، جس کے ساتھ ہی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔
مزید پڑھیں: کراچی سمیت سندھ بھر میں جمعرات سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان
آخری اطلاعات کے مطابق سپرہائی وے سبزی منڈی، سہراب گوٹھ، گلشن حدید، ضلع وسطی کے تمام علاقوں، ناظم آباد سمیت دیگر میں اچانک تیز بارش شروع ہوگئی۔
جمعرات کو دن بھر سمندری ہوائیں مکمل طور پر بند رہیں،مشرقی سمت کی خشک ہوائیں چلنے اورنمی کا تناسب بڑھنے کے سبب شہر میں شدید حبس رہا، گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے زیادہ محسوس کی گئی۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے 14 سے 18 جولائی تک کراچی سمیت سندھ بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی تھی۔