وارڈن سے جھگڑاعدالت نے عمر اکمل کے خلاف مقدمہ واپس لینے کی درخواست خارج کردی
کوئی قومی ہیرو ہو یا زیرو، قانون سب کے لئے برابر ہے۔، جوڈیشل میجسٹریٹ
مقامی عدالت نے ٹریفک وارڈن سے صلح کے بعد استغاثہ کی جانب سے کرکٹر عمر اکمل کے خلاف مقدمہ واپس لینے کی درخواست خارج کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ماڈل ٹاؤن لاہور کچہری کے جوڈیشنل میجسٹریٹ امتیاز احمد نور نے عمر اکمل کے خلاف ٹریفک وارڈن کی درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے آغاز پر وکیل استغاثہ کی جانب سے مقدمہ واپس لینے کی درخواست کی اور موقف اختیار کیا کہ عمر اکمل ہمارے قومی ہیرو ہیں،گزشتہ دنوں ان کا ٹریفک وارڈن کے درمیان جھگڑا ہوا لیکن اب دونوں کے درمیان معاملات طے پا چکے ہیں، وکیل استغاثہ نے ٹریفک وارڈن ذیشان کی جانب سے معافی کا حلف نامہ پیش کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ اس کیس کو واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دیا جائے۔
عدالت نے عمر اکمل کے خلاف کیس واپس لینے کی درخواست خارج کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ کوئی قومی ہیرو ہو یا زیرو، قانون سب کے لئے برابر ہے۔ عمر اکمل 14 مارچ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوں بصورت دیگر ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے جاسکتے ہیں۔