کراچی آتشزدگی محکمہ محنت نے ابتدائی رپورٹ حکومت سندھ کو ارسال کردی

محکمہ محنت کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم نے 2 بارفیکٹری کا دورہ کیا لیکن ریسکیوآپریشن کی وجہ...

محکمہ محنت کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم نے 2 بارفیکٹری کا دورہ کیا لیکن ریسکیوآپریشن کی وجہ سے حقائق جمع کرنے میں ناکام رہی۔. فوٹو: ایکسپریس

محکمہ محنت نے گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی کی ابتدائی رپورٹ سندھ حکومت کو ارسال کردی ہے جسے ڈائریکٹرلیبرویسٹ ڈویژن نے مرتب کیا ہے۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیکٹری کی محکمہ محنت کے 1934کے ایکٹ کے تحت رجسٹریشن نہیں کرائی گئی تھی جس کے باعث فیکٹری کا ریکارڈ محکمہ کے پاس موجود نہیں ہے۔ ایکٹ کی خلاف ورزی پرانتظامیہ نے قبضے کا کوئی لیٹر بھی جمع نہیں کرایا جبکہ قانون کے مطابق انتظامیہ منظوری کا لیٹر جمع کرانے کی پابند ہے۔


محکمہ محنت کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم نے 2 بارفیکٹری کا دورہ کیا لیکن ریسکیوآپریشن کی وجہ سے حقائق جمع کرنے میں ناکام رہی۔

Load Next Story