ضمنی انتخاب میں دھاندلی ہوئی تو سب سے زیادہ نقصان اسٹیبلشمنٹ کا ہوگاشیخ رشید

آرٹیکل چھ کا نام لینے سے پہلے وضو کرنا پڑتا ہے، شیخ رشید

اگست کی 15سے 30 تاریخ کے درمیان اہم فیصلے ہوں گے،شیخ رشید:فوٹو:فائل

عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی ہوئی تو سب سے زیادہ نقصان اسٹیبلشمنٹ کا ہوگا۔

شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پنجاب کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی سے سب سے زیادہ نقصان اسٹیبلشمنٹ کا ہوگا۔ اسٹیبلشمنٹ اوراداروں سے درخواست ہے کہ ضمنی الیکشن شفاف ہونے دیا جائے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آرٹیکل چھ کا نام لینے سے پہلے وضو کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو لیکن لوٹے کو عزت دی۔ 15 سے 30 اگست کے درمیان اہم فیصلے ہوں گے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے سے عمران خان کے بیانیے کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔


انہوں نے کہا کہ پولیس کی پاکستان میں کوئی اوقات نہیں ہے۔ رینجرز 25 تاریخ کو نہ نکلتی تو پولیس نے ہتھیار پھینک دئیے تھے۔ میں پونے چار بجے لانگ مارچ میں شرکت کے لئے پہنچ گیا تھا۔ بورڈ کی جانب سے مجھے دی گئی سیکورٹی واپس لے لی گئی۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ پیٹرول میں کم کئے گئے تھوڑے سے پیسے جوتی پر وار کر پھینک دئیے گئے۔ نواز شریف کی علیحدہ رائے ہے، آصف زرداری اور شہباز شریف کی علیحدہ رائے ہے۔عمران خان کا بیانیہ چوروں اور لٹیروں کے خلاف ہے۔اگر ہمت ہے تو عمران خان کو پکڑیں وہ لاہور آ رہا ہے۔

اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ میں محکمہ اینٹی کرپشن میں شیخ رشید کی طلبی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے اینٹی کرپشن کو شیخ رشید ہراساں کرنے سے روکتے ہوئے 27 جولائی کو اینٹی کرپشن سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
Load Next Story