کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں آج سے بارش کا امکان
مون سون کا کم دباؤ شمال مشرقی بحیرہ عرب اور رن آف کچ کے قریب موجود ہے، محکمہ موسمیات
کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں آج سے 18 جولائی تک بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا کم دباؤ شمال مشرقی بحیرہ عرب اور اس سے ملحق رن آف کچ کے قریب موجود ہے۔سسٹم کا پھیلاؤ جنوب مشرقی سندھ تک ہے جس کی وجہ سے سندھ کے اکثر مقامات پرگرج چمک کے ساتھ کہیں تیز اور کہیں موسلا دھار بارش متوقع ہے۔
شدید بارش سے کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے اور نشیبی علاقے زیرآب آسکتے ہیں۔ تیز بارشوں کے باعث کیر تھر کے پہاڑی علاقوں اورملحقہ ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے۔ سمندر کے ناہموار حالات کے باعث ماہی گیر بھی محتاط رہیں۔ تمام متعلقہ ادارے الرٹ رہیں اورضروری اقدامات کریں۔