حکومت کا طیبہ گل اسکینڈل پر انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ

طیبہ گل کو اغوا کر کے 18 روز تک وزیراعظم ہاؤس میں رکھا گیا، وزیر اطلاعات

طیبہ گل کے معاملے پر وزیراعظم ہاؤس سے چیئرمین نیب کو بلیک میل کرکے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا، وزیر اطلاعات

کراچی:
حکومت نے طیبہ گل اسکینڈل پر انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ طیبہ گل کا معاملہ بھی کابینہ اجلاس میں زیربحث آیا، کل وزیراعظم ہاؤس سے طبیہ گل کے ساتھ رابطہ کیا گیا، تو انہوں نے بتایا کہ انہیں اغوا کر کے 18 روز تک وزیراعظم ہاؤس میں رکھا گیا، طیبہ گل سے تمام ثبوت لے لیے گئے، سابق دورِ حکومت میں وزیراعظم ہاؤس سے چیئرمین نیب کو بلیک میل کر کے انہیں سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ طیبہ گل کے معاملے پر آزاد اور شفاف انکوائری کمیشن بنایا جائے گا اور ملوث افراد کے خلاف انکوائری کمیشن کی رائے کے مطابق کارروائی کی جائے گی، اس کمیشن کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد نہیں ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اجلاس میں پٹرول قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں صوبائی سطح پر مکمل مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی ہے، لگژری آئٹمز کی امپورٹ پر پابندی کے فیصلے کی بھی توثیق کی گئی۔


یہ بھی پڑھیں: ہراسانی الزامات؛ ڈی جی نیب شہزاد سلیم نے پی اے سی میں طلبی چیلنج کردی

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ کابینہ نے سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کے تحریری فیصلے کا خیر مقدم کیا، ثابت ہو گیا ہے کہ سابق حکومت نے آئین شکنی کی، فیصلے کی روشنی میں کابینہ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، کمیٹی اپنی سفارشات مرتب کر کے کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کرے گی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ طیبہ گل کا معاملہ بھی کابینہ اجلاس میں زیربحث آیا، کل وزیراعظم ہاؤس سے طبیہ گل کے ساتھ رابطہ کیا گیا، تو انہوں نے بتایا کہ انہیں اغوا کر کے 18 روز تک وزیراعظم ہاؤس میں رکھا گیا، طیبہ گل سے تمام ثبوت لے لیے گئے، وزیراعظم ہاؤس سے چیئرمین نیب کو بلیک میل کر کے انہیں سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ طیبہ گل کے معاملے پر آزاد اور شفاف انکوائری کمیشن بنایا جائے گا اور ملوث افراد کے خلاف انکوائری کمیشن کی رائے کے مطابق کارروائی کی جائے گی، اس کمیشن کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد نہیں ہیں۔
Load Next Story