مقبوضہ کشمیر بھارتی فوجیوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ میں2 ہلاک اور3 زخمی
اہلکاروں کی ایک دوسرے پر فائرنگ کی وجہ کا تعین کیا جا رہا ہے، ترجمان بھارتی فوج
مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوجی اڈے کے اندر فائرنگ کے واقعے میں 2 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ کے علاقے سورنکوٹ میں بھارتی فوج کے کیمپ کے اندر ہونے والی فائرنگ کے واقعے میں 2 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
بھارتی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی صحیح وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم شبہ ہے کہ فائرنگ کا واقعہ غلط فہمی کی وجہ سے یا حادثاتی طور پر رونما ہوا۔ ابھی حقائق کا پتہ لگایا جا رہا ہے اور فی الحال اس معاملے پر مزید کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
ادھر بھارتی میڈیا کے مطابق فوجی کیمپ کے اندرونی ذرائع نے بتایا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ہندوستانی فوجیوں کو آر او پی (روڈ اوپننگ پارٹی) کی ڈیوٹی کے لیے تعینات کیا جا رہا تھا۔
دوسری جانب عینی شاہدین کا دعویٰ ہے کہ بھارتی فوجیوں کے درمیان ڈیوٹی کی تعیناتی پر جھگڑا ہوا اور معاملہ فائرنگ تک جا پہنچا۔ فوجی کیمپ میں چار سے زائد ایمبولینسوں کو جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کے اہلکاروں میں ذہنی دباؤ اور پست ہمتی کے باعث خودکشی یا آپسی جھگڑوں کے واقعات عام ہیں اور 2007 سے اب تک ایسے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 600 کے لگ بھگ ہوگئی ہے۔