یاسر شاہ پاکستان کیلئے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے لیگ اسپنر بن گئے

انہوں نے یہ کارنامہ سری لنکا کے بلےباز اینجلیو میتھوز کو آؤٹ کرنے کے بعد حاصل کیا

(فوٹو: کرک انفو) انہوں نے یہ کارنامہ سری لنکا کے بلےباز اینجلیو میتھوز کو آؤٹ کرنے کے بعد حاصل کیا

ISLAMABAD:
قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کیلئے سب سے وکٹیں لینے والے دوسرے بولر بن گئے۔

گال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں یاسر شاہ نے لیجنڈ اسپنر عبدالقادر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی اسپنر بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

2014 میں پاکستان کیلئے ڈیبیو کرنے والے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے 47 ٹیسٹ میچز میں 237 وکٹیں حاصل کرکے عبدالقادر کا ریکارڈ توڑا، انہوں نے 67 میچز میں 236 وکٹیں حاصل کی تھیں۔


پاکستان کیلئے ٹیسٹ کرکٹ میں بطور اسپنر دانش کنیریا نے 61 ٹیسٹ میچز میں 261 وکٹیں حاصل کررکھیں ہیں۔

واضح رہے کہ یاسر شاہ نے یہ کارنامہ سری لنکا کے بلےباز اینجلیو میتھوز کو آؤٹ کرنے کے بعد حاصل کیا، انکی ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین بالنگ 41 رنز کے عوض 8 وکٹیں حاصل کرنا ہے۔

Load Next Story